بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے پروٹیز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کیساتھ قربت کے چرچے

منگل 27 اکتوبر 2015 13:39

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے پروٹیز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کیساتھ قربت کے چرچے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر سے قربت بڑھ گئی۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچویں ون ڈے کے موقع پر دونوں نے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ رات کا کھانا تناول کیا۔

(جاری ہے)

پریتی زنٹا چند ہفتے قبل ہی یہ بات کہہ چکی ہیں کہ ان کی زندگی میں کسی کیلئے نرم گوشہ موجود ہے مگر انہوں نے اس معاملے کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا سے دوستی ختم ہونے کے باعث ان کے ممکنہ بوائے فرینڈ ڈیوڈ ملر بھی ہو سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/10/2015 - 13:39:48