جنوبی کوریا کے چنگ مونگ جون کا فیفا صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

بدھ 28 اکتوبر 2015 12:55

جنوبی کوریا کے چنگ مونگ جون کا فیفا صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

سیئول ۔28 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے چنگ مونگ جون نے پابندی کے باعث آئندہ برس شیڈول فیفا صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنگ مونگ بھی فیفا صدارتی انتخابات لڑنے میں دلچسپی لے رہے تھے لیکن فیفا ایتھکس کمیٹی نے انہیں کرپشن الزامات کے باعث چھ برس کی پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرا سکے تھے۔

انہوں نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے بھی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت نے اسے مسترد کر کے چھ سالہ پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ چنگ مونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہو گئی ہے اسلئے میں نے فیفا انتخابات سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 12:55:11