فیفا کے نئے صدر کا انتخاب،مقابلے کی دوڑ میں سات امیدواروں شامل

بدھ 28 اکتوبر 2015 21:14

فیفا کے نئے صدر کا انتخاب،مقابلے کی دوڑ میں سات امیدواروں شامل

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء)فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے26فروری کو نئے صدر کے انتخاب کیلئے مقابلے کی دوڑ میں سات امیدواروں کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

مجوزہ امیدواروں میں شہزادہ علی بن الحسین،موسیٰ بلیٹی،جیروم چمپاگنے،گیانی انفینٹینو،مائیکل پلاٹینی،شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ٹوکیو سیکس ویل شامل ہیں۔ سابق ٹرینینڈا این ٹوبیکو کے فٹبالر ڈیوڈ نیکہیڈ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا جنہو ں نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے صدارت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ بزمی

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 21:14:43