پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعرات 29 اکتوبر 2015 12:31

پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ پر جبکہ سیمی فائنل اور فائنل ٹی اینڈ ٹی کالونی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے،31 اکتوبر کو کراچی کمپنی گراؤنڈ پر پہلا کوارٹر فائنل مقابلہ مہران کلب اورفیڈرل کلب کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجے جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ فالکن کلب اور سی ڈی اے کلب کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

یکم نومبر کو تیسرا کوارٹر فائنل ہما کلب اور ایلیٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دن ایک بجے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں اسلام آباد اکیڈمی اور پونا کلب کی ٹیموں کا آمنا سامنا سہ پہر تین بجے ہوگا۔ ٹی اینڈ ٹی کالونی گراؤنڈ پر 7نومبر کو سیمی فائنل میچز اور 8 نومبر کو فائنل میچ کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 29/10/2015 - 12:31:48