- Home
- Sports
- News
- فیفا نے روس میں شیڈول ورلڈ کپ 2018ء کیلئے سیالکوٹ کی نجی کمپنی کو بڑے پیمانے پر فٹبالز کی تیاری ..
فیفا نے روس میں شیڈول ورلڈ کپ 2018ء کیلئے سیالکوٹ کی نجی کمپنی کو بڑے پیمانے پر فٹبالز کی تیاری کا آرڈر دیدیا
جمعرات 29 اکتوبر 2015 15:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس میں شیڈول میگا ایونٹ کے لیے سیالکوٹ کی نجی کمپنی کو بڑے پیمانے پر فٹبالز کی تیاری کا آرڈر دے دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں بھی پاکستان کے بنے ہوئے بالز استعمال ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹبال میں پاکستان ایک اوسط درجے کی ٹیم ہے، قومی ٹیم نے 68 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ورلڈ کپ میں کبھی شرکت نہیں کی اور نہ ہی کبھی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 100 میں شمولیت نصیب ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے لیے ہر 4 سال بعد ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خوشخبری مل جاتی ہے کیونکہ سیالکوٹ کے بننے ہوئے فٹبال اکثر میگا ایونٹ کی زینت بن جاتے ہیں، گزشتہ برس برازیل میں کھیلے گئے عالمی کپ میں بھی سیالکوٹ کی نجی کمپنی کے بننے ہوئے فٹبال استعمال ہوئے تھے، اب فیفا نے روس میں شیڈول 2018 کے میگا ایونٹ کے لیے اسی کمپنی کو کئی لاکھ فٹبالز ابھی سے تیار کرنے کے آرڈرز دے دیے ہیں۔
(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات