پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:32

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کیلئے بری خبر،آل راؤنڈر مارک ووڈ انجری کے باعث تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انگلینڈ کی درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا، جس کی تیاری کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کی شارجہ میں بھرپور پریکٹس جاری ہے،ٹریننگ سیشن کے دوران انگلش آل راؤنڈر مارک ووڈ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے باعث وہ تیسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے،ان کی جگہ آل راؤنڈر لیام پلنکٹ کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 14:32:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :