پاکستانی اسپنر بلال آصف کا باولنگ ایکشن کلئیر

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 19:04

پاکستانی اسپنر بلال آصف کا باولنگ ایکشن کلئیر

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) پاکستانی اسپنر بلال آصف کا باولنگ ایکشن کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سینے پاکستانی اسپنر بلال آصف کا باولنگ ایکشن کلئیر قرار دے دیا ہے۔ بلال آصف کا باولنگ ایکشن رواں ماہ زمبابوے کیخلاف سیریز میں رپورٹ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد بلال آصف کی جانب سے ایکشن ٹیسٹ دیا گیا تھا۔ بلال آصف نے رواں ماہ کی 19 تاریخ کو چنئی میں اپنا باولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔ اب آئی سی سی کی جانب سے بلال آصف کے ٹیسٹ کے نتائج بتاتے ہوئے انہیں انٹر نیشنل کرکٹ میں گیند بازی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بلال آصف اتوار کو شارجہ میں انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 19:04:51