ہربھجن اور ایشون کیخلاف سعید اجمل کا بیان، بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 21:57

ہربھجن اور ایشون کیخلاف سعید اجمل کا بیان، بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) ہربھجن اور ایشون کیخلاف سعید اجمل کے بیان سے بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مایہ ناز پاکستانی جادوگر سپنر سعید اجمل کی جانب سے آئی سی سی کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ بھارتی گیند باز ہربھجن اور ایشون کا باولنگ ایکشن غیر قانونی ہے تاہم آئی سی سی کی جانب سے ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔

تاہم جیسے ہی کوئی پاکستانی سپنر اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرتا ہے آئی سی سی فوری طور پر اسپر پابندی عائد کردیتی ہے۔ سعید اجمل کے اس بیان کے بعد سے بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے سعید اجمل کیخلاف شدید ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 03/11/2015 - 21:57:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :