شارجہ ٹیسٹ، یاسر شاہ نے شین وارن کی بال آف دی سنچری کی یاد تازہ کردی

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 22:28

شارجہ ٹیسٹ، یاسر شاہ نے شین وارن کی بال آف دی سنچری کی یاد تازہ کردی

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) شارجہ ٹیسٹ کے دوران یاسر شاہ کی ایک گیند نے شین وارن کی گیند آف دی سینچری کی یاد تازہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ تیسرے روز کے کھیل کے دوران انگلینڈ کی پہلی اننگ کے دوران پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ایک گیند نے آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی گیند آف دی سینچری کی یاد تازہ کردی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے سمت پٹیل بلے بازی کررہے تھے جب یاسر شاہ کی گیند پر وہ کلین بولڈ ہوگئے۔ ماہرین کی جانب سے یاسر شاہ کی اس گیند کو ہوبہو ویسی ہی گیند قرار دیا جارہا ہے جو آسٹریلیوی لیجنڈ شین وارن کی جانب سے 1993 میں انگلینڈ کے بلے باز مائیک گیٹنک کو کروائی گئی تھی جس پر وہ کلین بولڈ ہوگئے تھے۔ معروف کمنٹیٹر رچی بینیو کی جانب سے شین وارن کی اس گیند کو گیند آف دی سینچری کا خطاب دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 03/11/2015 - 22:28:53