- Home
- Sports
- News
- موہالی ٹیسٹ ، بھارت جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
موہالی ٹیسٹ ، بھارت جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
ہفتہ 7 نومبر 2015 16:30
چندی گڑھ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7نومبر۔2015ء ) بھارت نے موہالی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 218 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 109 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد میزبان بھارت کو 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ کھیل کے تیسرے روز ہی ہوگیا اور پرخطر پچ پر دونوں ٹیموں کی جانب سے بیٹنگ لائن ناکام رہی لیکن بولنگ کے شعبے میں بھارت کی سپن بولنگ کامیاب رہی ۔
میچ کے تیسرے روزبھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگزمیں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 218 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ بھارتی سپن جادو کے سامنے جنوبی افریقہ کا کوئی بلے باز کریز پر نہ کھڑا ہوسکا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین کی راہ دیکھتا رہا، سب سے زیادہ سیتائن وین زیل 36، ڈین ایلگراور اے بی ڈویلئیرز 16 ، 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ورنن فلینڈر اور فاف ڈپلوسی 1 ، 1 ، کپتان ہاشم آملہ صفر ،ڈین ویلاز 7 ، سیمن ہارمر11 ، ڈیل سٹین 2 اور عمران طاہر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شمعون ہدایت نے یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی