آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ثبوت ہے پاکستان پرامن ملک ہے ‘عثمان انور

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:37

آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ثبوت ہے پاکستان پرامن ملک ہے ‘عثمان انور

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ 23آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں پر دنیا کا ہر سپورٹس ایونٹ بلاخوف و خطر منعقد کرایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز باغ جناح میں 23آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینسچیمپیئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کو بحال کیا ہے، آج ویران گراؤنڈز آباد ہیں، ٹینس نوجوانوں کا مقبول کھیل ہے، نوجوان محنت اور لگن سے کھیل کرانٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی جیت سکتے ہیں، آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ چیمپیئن شپ میں امریکہ ، بھارت اور فرانس کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی،23آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے تین برس بہت محنت کی ہے اور اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے اب غیرملکی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، حال ہی میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا کامیاب دورہ کیا ہے جس کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے تھے،نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں چار ہزار سے زائد گراؤنڈز بن چکے ہیں جہاں نوجوان اپنے ٹیلنٹ کو نکھاررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب اگلے برس ٹینس کا ایونٹ منعقد کریگا، پاکستان اوپن ٹینس ٹورنا،منٹ کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

رشید ملک نے مینز سنگل45ایج گروپ کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کے اسرار گل جبکہ مینز سنگل35ایج گروپ میں محمد عارف نے عدنان خان کو شکست دیدی،ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

وقت اشاعت : 07/11/2015 - 20:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :