بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 145رنز سے شکست دیکر سریز میں 1-0کی بر تری حاصل کرلی

ہفتہ 7 نومبر 2015 21:35

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 145رنز سے شکست دیکر سریز میں 1-0کی بر تری حاصل کرلی

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء ) بنگلہ دیش نے زمبابو ے کوتین ایک روزہ میچوں کی سیریزکے پہلے ون ڈے میں 145رنز سے شکست دیکر سریز میں 1-0کی بر تری حاصل کرلی ۔زمبا بو ے کی ٹیم 274رنز کے ہدف کے تعا قب میں 36.1اوورز میں 128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، زمبا بوے کی جانب سے چگمبرا 41اور جو نگوی39رنز بنا کر نما یا ں بلے با ز رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5،مشرفی مرتضیٰ 2، نا صر حسین اور الامین حسن نے ایک ایک وکٹ حا صل کی ۔

بنگلہ دیشک کے مشفیق الرحیم کو میچ میں 107رنز بنا نے پر مین آف دی میچ قراردیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا ۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کو ڈھاکہ کر کٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز می9وکٹوں کے نقصان پر 273رنز سکو ر کیے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 107، صابر رحمن 57، تمیم اقبال 40، شکیب الحسن 16، عرفات حسن 15اور مشرفی مرتضیٰ 14رنز بناسکے ۔

زمبا بوے کی جانب سے پاکستانی نژاد سکندر رضا اور مو زرا بانی نے 2,2 اور پینگارانے ایک کھلا ڑی کو آؤ ٹ کیا ۔زمبا بو ے کی ٹیم 274رنز کے ہدف کے تعا قب میں 36.1اوورز میں 128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، زمبا بوے کی جانب سے چگمبرا 41اور جو نگوی39رنز بنا کر نما یا ں بلے با ز رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5،مشرفی مرتضیٰ 2، نا صر حسین اور الامین حسن نے ایک ایک وکٹ حا صل کی ۔ بنگلہ دیشک کے مشفیق الرحیم کو میچ میں 107رنز بنا نے پر مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

وقت اشاعت : 07/11/2015 - 21:35:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :