پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا

سعید اجمل نے نیوزی لینڈ سیریز کے دوران باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں پوری کیں ، کنڈیشنز کے مدنظر یورپی ممالک کے دوروں پر کوئی سپن باولنگ کوچ نہیں ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 اپریل 2024 11:50

پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اپریل 2024ء ) پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں پر سپن باؤلنگ کوچ کے بغیر سفر کرنے کا امکان ہے۔ لیجنڈری سپنر سعید اجمل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں پوری کیں لیکن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے یورپی ممالک کے دوروں پر کوئی کوچ نہیں ہوگا۔ سعید اجمل کے علاوہ سپورٹ اسٹاف میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

دریں اثناء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اسپن باؤلنگ کوچ کی تقرری کا فیصلہ وائٹ بال کے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کریں گے۔ سعید اجمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولرز کی تربیت کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز سے قبل قومی ٹیم کے سپنرز کا کیمپ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اگست میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا۔

 

پاکستان کا مئی کا شیڈول 

10 مئی — آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان، پہلا T20I ڈبلن 

12 مئی - آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان۔ دوسرا T20I ڈبلن 

14 مئی — آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان، تیسرا T20I ڈبلن 

22 مئی — انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، پہلا T20I لیڈز 

25 مئی — انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، دوسرا T20I برمنگھم 

28 مئی — انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، تیسرا T20I کارڈف 

30 مئی — انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، چوتھا T20I اوول 

مئی میں سات ٹی ٹونٹی کھیلنے کے بعد پاکستان امریکہ جائے گا جہاں ان کے تمام ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ میچز شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہے اور دونوں ٹیمیں 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 11:50:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :