ظہیر عباس آئی سی سی کی ہدایت پر محتاط ، پاکستان بھارت سیریز کے سوال پر نو کمنٹس

ہفتہ 14 نومبر 2015 21:47

ظہیر عباس آئی سی سی کی ہدایت پر محتاط ، پاکستان بھارت سیریز کے سوال پر نو کمنٹس

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14نومبر۔2015ء ) انٹر نیشنلذ کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس آئی سی سی کی جانب سے بیانات پر محتاط رہنے کی ہدایت کے بعد پاکستان اور بھارت کے حساس معاملے پر بات کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دو روز قبل وہ اہلیہ کے ہمراہ شیخ زید سٹیڈیم میچ دیکھنے آئے ۔ جب میڈیا نے ان سے پاک بھارت سیریز کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ نوکمنٹ، تاہم یہ بھی کہا کہ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 21:47:29