بڑا ہدف دیکھ کر پاکستانی بیٹنگ کا لڑکھڑانا کو ئی نئی بات نہیں ‘ وسیم اکرم

`

ہفتہ 14 نومبر 2015 22:02

بڑا ہدف دیکھ کر پاکستانی بیٹنگ کا لڑکھڑانا کو ئی نئی بات نہیں ‘ وسیم اکرم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی ون ڈے میں 2سو 84رنز کا ہدف بڑا ضرور تھا لیکن ٹیم کو فائٹ کرنا چاہیے تھی،بڑا ہدف دیکھ کر پاکستانی بیٹنگ کا لڑکھڑانا کو ئی نئی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے بورڈ پر بڑا اسکور لگایا لیکن پاکستانی بیٹسمینوں کو فائٹ کرنا چاہیے تھی مگر انہوں نے مایوس کیا۔سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم انڈر19میں بھی اننگز کا آغاز کرتے رہے رہے ہیں لیکن اگر انہوں نے نمبر 5پر آکراسکور کیا تھا تو ان کا نمبر تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 22:02:14