ملتان ٗ فٹ بال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں

پیر 16 نومبر 2015 21:43

ملتان ٗ فٹ بال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) ملتان میں فٹ بال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں ،کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے ٗ کسی نے مکے اور ہاتھ چلائے ۔

(جاری ہے)

انٹر کالجیٹ گرلز فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران ملتان اور خانیوال کی ٹیمیں راؤنڈ میچ میں مدمقابل تھیں اس دوران دو کھلاڑی معمولی تلخ کلامی کے بعد آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں اور ایک دوسرے کے بال نوچ لئے ۔ جھگڑے پر دیگرخواتین کھلاڑی بھی اکٹھی ہوگئیں ۔دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے جانا والا فٹ بال میچ گھونسوں اور تھپڑوں کے مقابلے میں تبدیل ہو گیا اور میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا ۔ انتظامیہ نے صلح صفائی کے بعد معاملہ حل کرادیا۔

وقت اشاعت : 16/11/2015 - 21:43:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :