روز ٹیلر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 111 سالہ تاریخی ریکارڑ توڑ دیا
پیر 16 نومبر 2015 21:47
پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کے مڈل آڈر بیٹسمین روز ٹیلر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 290 رنز بنا کر 111 سالہ تاریخی ریکارڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ ٹرپل سنچری سے محروم رہنے والے چھٹے کھلاڑی بھی بن گئے روز ٹیلر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تھے جبکہ کیویز نے 559 رنز کے جواب میں 624 رنز بناکر 65 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
روزٹیلر نے 290 رنز بنا کر آسٹریلیا کے میدان میں کسی بھی مہمان کھلاڑی کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڑ اپنے نام کرلیا، اس سے قبل یہ ریکارڑ 111 سال پہلے انگلینڈ کے بیٹسمین ٹپ فوسٹر نے دسمبر 1903 میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں287 رنز کی اننگز کھیل کر بنایا تھا تاہم ٹیلر نے ناتھن لایون کی گیند پر ایک رن لے کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیایہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹپ فوسٹر واحد کھلاڑی تھے جنھوں نے کرکٹ اور فٹ بال دونوں کھیلوں میں انگلینڈ ٹیم کی قیادت کی۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم