سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن این بیل کو ڈراپ کئے جانے پر حیران

جمعہ 20 نومبر 2015 16:22

سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن این بیل کو ڈراپ کئے جانے پر حیران

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20نومبر- 2015ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن بھی این بیل کو سکواڈ سے باہر کئے جانے پر حیران ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کی جانب سے سو ٹیسٹ سے زیادہ کھیلنے والے کھلاڑی کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ کیون پیٹرسن کا مزید کہنا تھاکہ جنوبی افریقہ کے خطرناک بالنگ اٹیک کے سامنے تجربہ کاربیٹسمین کا ہونا ضروری تھا اورانہیں کچھ اور موقع دینا چاہئے تھا ۔

وقت اشاعت : 20/11/2015 - 16:22:08