فیفا کرپشن سکینڈل،معطلی کا شکار بلاٹر اور پلاٹینی پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان

اتوار 22 نومبر 2015 14:54

فیفا کرپشن سکینڈل،معطلی کا شکار بلاٹر اور پلاٹینی پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا ) کی ضابطہ اخلاق کمیٹی جو کہ کرپشن الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے نے معطلی کا شکار سیپ بلاٹر اور مائیکل پلاٹینی پر پابندیوں کی درخواست کی ہے۔ ضابطہ اخلاق کمیٹی نے دونوں سربراہان کو مزید سزائیں دینے کی سفارش کی ہے تاہم پرائیویسی کے پیش نظر پابندیوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا یہ شدید رد عمل پلاٹینی کے وکیل کا بیان ہے، جنہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیفا اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی حتمی رپورٹ تحقیقاتی چیمبر کو پیش کر دی ہے جس میں بلاٹر اور پلاٹینی پر پابندیاں لگائی جانے کی سفارشات بھی شامل ہیں۔ چیمبر نے بھی کمیٹی کی طرف سے رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ وہ رپورٹس کا بغور جائزہ لینے کے بعد دونوں سربراہان پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 14:54:29