بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے پہلے میچ میں رنگپور رائیڈر کی سنسنی خیز فتح

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 نومبر 2015 17:04

بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے پہلے میچ میں رنگپور رائیڈر کی سنسنی خیز فتح

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء)بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے پہلے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چٹاگانگ وائی کنگ کو 2وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہوا۔ پہلے کھیلتے ہوئے چٹاگانگ وائی کنگ نے مقررہ 20اوورز میں 187رنز بنائے، چٹاگانگ کی جانب سے تمیم اقبال نے سب سے زیادہ 51رنز بنائے، رنگپور کی جانب سے ثقلین ثاجب نے3وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں رنگپور کا آغاز اچھا نہیں تھا، محمد عامر کی شاندار باوٴلنگ کی بدولت ان کی 4وکٹیں جلدی گر گئیں لیکن پھر مصباح الحق اور محمد الامین نے بیٹنگ کو سنبھالا، بعد میں تھیسارا پریرا کی برق رفتار اننگز نے میچ کو رنگپور کے حق میں کر دیا،محمد عامر کی 19ویں اوور میں اُوپر تلے 2وکٹوں نے ایک بار پھر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا لیکن آخری بال پر جیت رنگپور کے نصیب میں رہی، رنگپور رائیڈرز کی جانب سے شاندار61رنز بنانے پر مصباح الحق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 17:04:11