- Home
- Sports
- News
- نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ہوگا
نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ہوگا
اتوار 22 نومبر 2015 17:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 نومبر۔2015ء) کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر کو ہونے والا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہو گا ۔ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ بال کی جگہ گلابی رنگ کا بال استعمال کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ کھیلا جائے گا جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد اضافہ ہو گا ۔
آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں 1884ء سے اب تک 146 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی مرتبہ کھیلا جائے گا ۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ رنگ کے بال کی بجائے گلابی رنگ کا بال استعمال ہو گا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سندھ نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے لئے دو روزہ اوپن ٹرائلز 4 مئی سے شروع ہوں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا