نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے شروع ہوگا

اتوار 6 دسمبر 2015 15:07

ڈونیڈن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم ان دنوں اینجلو میتھیوز کی قیادت میں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر تک ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 28 دسمبر، تیسرا 31 دسمبر، چوتھا 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/12/2015 - 15:07:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :