پی ایس ایل ڈرافٹس میں اہم پاکستانی کھلاڑی نظرانداز ٗغیرملکی کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی
منگل 22 دسمبر 2015 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں اہم پاکستانی کھلاڑی نظرانداز ٗ غیر معروف غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی ٗ یونس خان ٗ سعید اجمل اور عبدالرزاق کے بجائے جم ایلن بائی ٗ کیمرون ڈل پورٹ ٗکیون کوپر اور جیمزونس کی خدمات حاصل کرلی گئیں ۔ آسٹریلیا میں جنم لینے والے جم ایلن بائی نے2006ء میں فرسٹ کلاس کیریئر شروع کیا تاہم 33 سالہ کھلاڑی کو منظر عام پر آنے کا موقع گلیمورگن کاؤنٹی کی نمائندگی کے دوران ملا جب پیس باؤلنگ آل راؤنڈر نے اپنی کاؤنٹی کو دو سال پہلے یارکشائر بینک فورٹی میں فائنل تک پہنچایا اور رواں سال انہوں نے سمرسٹ میں منتقلی کے بعد فرسٹ ڈویڑن کرکٹ کھیلی۔
چھبیس سالہ جنوبی افریقی کیمرون ڈیلپورٹ بائیں ہاتھ کے جارحانہ بیٹسمین اور میڈیم پیسر بھی ہیں جو بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز اور کیربین پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کی نمائندگی کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آندرے روبلوف ،ٹیلر فریٹزاورفیلکس اوجرالیاسائم میڈرڈ ٹینس ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
-
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
-
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
-
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ‘لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی