دورہ نیوزی لینڈ سے قبل یاسر کی معطلی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے چیف سلیکٹر

پیر 28 دسمبر 2015 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء)چیف سلیکٹر ہارون رشید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی معطلی کے بعد پے در پے پاکستان کرکٹ کو لاحق ہونے والے تنازعات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل یاسر کی معطلی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کو آئے روز نئے قسم کے تنازعات کا سامنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسر کی معطلی کے بعد اب ہمیں آنے والے تمام ایونٹس کے لیے نئے منصوبے ترتیب دینے ہوں گے۔

وقت اشاعت : 28/12/2015 - 12:31:11