قائداعظم ٹرافی، سوئی ناردرن نے یو بی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
بدھ 6 جنوری 2016 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) سوئی ناردرن نے یو بی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرقائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے 160رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،سوئی ناردرن کی جانب سے دوسری اننگز میں مصباح الحق 60، اظہر علی56اور توفیق عمر18رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے، یو بی ایل کی جانب سے دوسری اننگز میں رومان رئیس نے 2، احسان عادل اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سوئی ناردرن کے بلاول بھٹی کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے چوتھے روز سوئی ناردرن گیس نے اپنے تیسرے دن کے سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 56رنز اننگز کاآغاز کیا تو سوئی ناردرن کی چوتھی وکٹ151رنز پر گری، جب اظہر علی 56رنز بنا کر گلریز صدف کے ہاتھوں احسان عادل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،سوئی ناردرن نے 160رنز کا ہدف 52.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا