آسٹریلین اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں چینی خاتون کھلاڑی وانگ جیانگ کا سنسنی خیز اپ سیٹ

پیر 18 جنوری 2016 16:04

آسٹریلین اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں چینی خاتون کھلاڑی وانگ جیانگ کا سنسنی خیز اپ سیٹ

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء /شنہوا) چین کی کوالیفائروانگ جیانگ نے آسٹریلین اوپن ( اے او ) کے پہلے روز امریکی کھلاڑی سلون سٹیفنس پر پہلے راؤنڈ کی سنسنی خیز افتتاحی کامیابی حاصل کی ہے ، وانگ نے تین سال قبل آسٹریلین اوپن کی سیمی فائنلسٹ سٹیفنس کو پہلے روز کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں 6-3،6-3مسلسل سیٹ میں ناک آؤٹ کر دیا ۔

سٹیفنس سے 76درجے نیچے ہونے کے باوجود ابتدا ہی سے گیم پر کنٹرول حاصل کر لیا اور جلد ہی سیٹ اپ کرنے میں کامیاب ہو گئی ،کوالیفائرنے اس کے بعد دوسری سیٹ کی پہلی گیم میں کامیابی حاصل کر لی اور میچ ختم کرنے کے لیے سٹیفنس کو مزید دو مرتبہ شکست سے دوچار کیا ۔وانگ خواتین کی قرعہ اندازی میں اب تک کی کسی سیڈ والی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنے میں دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

روسی مار گریٹا گاس پارین نے سیڈ نمبر 17سارا ایرانی کو شکست دی تھی ، 24سالہ کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے پر بڑی مسرور دکھائی دے رہی تھیں ، اس نے اپنی کیئر یئر کی بہترین کامیابی قرار دیا ہے ، وانگ نے رپورٹر وں کو بتایا کہ ”( سیٹفنس ایک اچھی کھلاڑی ہے ) ، میں نے اپنی بھرپور کوشش کی ، یہ میرا حسسینسی رینا میں کھیلنے کا پہلا موقع تھا لہذا میں قدرے ناروس تھی “۔

وانگ کا چہرہ اس وقت تمتااٹھا جب ایک رپورٹر نے اس کے متاثر کن فور ہینڈ ایکشن کو دو مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئین اور ساتھی لی نا سے تشبیہہ دی ،سیفنس مقابلے سے جلد باہرہونے کے بعد اخبار نویسوں سے بات کرنے میں زیادہ خوش نہیں تھی تا ہم اس نے وانگ کو کریڈٹ دیا اور کہا ممکن ہے اس کے مدمقابل کی لیڈ اپ فارم فرحت کا باعث بنی ہو ،22سالہ سٹیفنس نے پیر کو اخبار نویسوں کو بتایا کہ وہ رواں ہفتے بھر کھیلی ہے اس نے تین سالڈ میچ کھیلے ہیں “ ،اس نے یقینا اچھا میچ کھیلا ہے اور میں مستقبل میں بھی اس کے اچھے کھیل کی خواہاں ہوں ۔

وانگ جرمنی کی اپنے دوسرے راؤنڈ کی مدمقابل اینا ۔لینا فرائڈ سم سے قسمت آزمائے گی ، اینا ۔لینا فرائڈ سم نے لورڈیس ڈومنگ گوئز لینو پر پیر کو 7-6(7-3)،2-6،6-1کی کامیابی تک آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ سے آگے پیشرفت نہیں کی تھی، اپنا پہلا گرینڈ سلام کھیلتے ہوئے وانگ یافن یونان کی ماریہ سکاری پر ایک سیٹ کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی لیکن با لآخر6-4،1-6،6-3سے ہار گئی ۔

وانگ یافن نے ایک مترجم کی مدد سے پیر کو اخبار نویسوں کو بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے ، میں اس عالمی کلاس کی گیم میں شرکت کر کے اور ٹاپ کھلاڑیوں کے خلاف کھیل کر حقیقی معنوں میں خوش ہوں ،گیم سے پہلے میں واقعی میچ جیتنے کی خواہاں تھی بلاشبہ قدرے نروس تھی ، میرے خیال میں اتنی ریلیکس نہیں ہوں اور میں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تا ہم مجموعی طورپر میں اوکے تھی ، میرے خیال میں فاضل کوالفیائنگ میچوں نے مجھے واقعی تھکا دیا اور اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکی ، قبل ازیں مردوں کی قرعہ اندازی میں ووڈائی چین کے واحد کھلاڑی تھے جو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔

امریکہ کے آسٹن کراجسیک نے بڑی آسانی سے اپنے 24سالہ مدمقابل کو شکست دے دی اور پیر کو اوائل میں کوٹ نمبر 5پر 6-4،6-1،6-3کے مسلسل سیٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ۔

وقت اشاعت : 18/01/2016 - 16:04:30