چوتھا و ن ڈے : بھارتی بلے بازوں نے جیتی بازی ہار دی
ذیشان مہتاب بدھ 20 جنوری 2016 16:48
کینبرا(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) آسٹریلیانے بھارت کو چوتھے ون ڈ ے میچ میں 25رنز سے شکست دیکر 5میچز کی سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ مناکاا وول ،کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے باز ی کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 348رنز سکور کیے ، کینگروز کی جانب سے ایرون فنچ 107،ڈیو ڈ وارنر 93، سٹیو سمتھ 51اور گلین میکسویل 41رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔
بھارت کی جانب سے ایشانت شرما 4اور امیش یادو نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ 349رنز کے تعاقب میں بھارت کو 65رنز کا آغاز ملا جس کے بعد روہت شرما 41رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ نمبر پر بلے باز ی کے لیے آنے والے ویرات کوہلی نے شیکھر دھون کے ساتھ دوسری وکٹ میں 212رنز کی شراکت قائم کر کے میچ پر بھارت کی گرفت مضبوط کی تاہم شیکھر دھون(126) اور ویرات کوہلی (106)کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی اور بعد میں آنے والے بلے بازوں میں سوائے رواندرا جدیجا(24 ناٹ آؤٹ ) کے کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز کراس نہ کر سکا ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات