سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ریان کیمپبل ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے ہانگ کانگ ٹیم میں شامل

جمعہ 29 جنوری 2016 11:47

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) ہانگ کانگ نے 43 سالہ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ریان کیمپبل کو رواں برس شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا۔ ریان کو 2002ء میں کینگروز کی طرف سے دو ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے اور 2012ء سے وہ ہانگ کانگ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جیمز ایٹکنسن بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تاہم وہ بھی ایشیا کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں۔ عادل محمود اور 19 سالہ آل راؤنڈر نیناد شاہ کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تنویر افضل دونوں سکواڈز کی قیادت کریں گے۔ ایشیا کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 19 سے 22 فروری تک کھیلا جائے گا جس میں ہانگ کانگ کو افغانستان، اومان اور متحدہ عرب امارات کا چیلنج درپیش ہو گا۔

وقت اشاعت : 29/01/2016 - 11:47:44