ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے منتخب کردہ اسکواڈ میں تبدیلی خارج از امکان نہیں ٗ شاہد آفریدی
ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی ٗانٹرویو بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑیوں میں تسلسل کی کمی ہے ٗکپتان ٹی ٹوئنٹی
جمعہ 19 فروری 2016 21:33
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے منتخب کردہ اسکواڈ میں تبدیلی خارج از امکان نہیں اور ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمیں اسکواڈ میں تبدیلی کی ضرورت نہ پڑے اور یہی اسکواڈ دونوں ٹورنامنٹ میں کھیلے لیکن اگر کوئی کھلاڑی ایشیا کپ میں کھیلنے میں ناکام ہوا تو پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 24 فروری کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میچ سے ہوگا ٗ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 27 فروری کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے گا، ایشیا کپ کا فائنل 6 مارچ کو ڈھاکا میں ہی ہوگا۔
(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا