ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی: تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کوجیت کے لیے 134رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 فروری 2016 20:05

ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی: تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کوجیت کے لیے 134رنز کا ہدف دیدیا

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری2016ء ) ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کوجیت کیلئے 134رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلہ دیشی اوپنر ز نے اپنی ٹیم کو 46رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد سومیا سرکار 21رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔ صابر رحمان اور مشفیق الرحیم بھی زیادہ کریز پر نہ ٹک پائے اور بالترتیب 6اور 4بنا کر پوویلین چلتے بنے۔

مٹھن کی ہمت 47رنز پر جواب دے گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنگلہ دیش 83کے مجموعی سکور پر 4وکٹیں کھو چکا تھا ۔113کے مجموعی سکور پر شکیب الحسن بھی 13رنز بنا کر ہائی فل ٹاس پر بولڈ ہوگئے جبکہ اس سے اگلی ہی گیند پر نور الحسن بھی پوویلین جابیٹھے ،ان کے بعد آنے والے کپتان مشرفی مرتضی نے سکو ربورڈ کو ہلانے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔ محمود اللہ ریاض نے آخری اوورز میں کچھ لمبی ہٹس کے ذریعے بنگلہ دیش کا سکور 133رنز تک پہنچا دیا ،محمود اللہ 36رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے نوید اور جاوید نے 2،2جبکہ شہزاد اور مصطفی نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 20:05:40