گرینڈ سلام جیتنا اپنی بیٹی کے ڈائپر بدلنے سے زیادہ آسان:اینڈی مرے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 مارچ 2016 16:24

گرینڈ سلام جیتنا اپنی بیٹی کے ڈائپر بدلنے سے زیادہ آسان:اینڈی مرے

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔2 مارچ2016ء ) عالمی نمبر 2ٹینس سٹار برطانیہ کے اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ انہیں گرینڈ سلام جیتنا اپنی بیٹی کے ڈائپر بدلنے سے زیادہ آسان لگنے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ 7فروری کو بیٹی کے باپ بننے والے 28سالہ اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ ایک والد کی ذمہ داریاں سنبھالنا ٹینس کور ٹ میں حریفوں کا مقابلہ کرنے سے زیادہ آسان لگنے لگاہے تاہم انہیں اپنی بیٹی صوفیا سے بہت محبت ہے اور وہ اسے ایک منٹ کے لیے اپنی آنکھوں سے اوجھل ہونے نہیں دیتے ۔برطانوی ٹینس سٹار کے مطابق صوفیہ نے انہیں صبح صبح اٹھنے کا عادی بنا دیا ہے جس سے ان کی اہلیہ کم سیئر بہت خوش ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 16:24:09