ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران مشتبہ شخص نے میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا تھا،ایلویروپیٹرسن

جمعہ 4 مارچ 2016 22:11

ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران مشتبہ شخص نے میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا تھا،ایلویروپیٹرسن

جوہانسبرگ ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) سابق جنوبی افریقن اوپننگ بلے باز ایلویرو پیٹرسن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملکی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران مشتبہ شخص نے فکسنگ کیلئے رابطہ کیا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا تھا۔ پیٹرسن اس بات کی تصدیق کرنے والے پہلے جنوبی افریقن پلیئر ہیں۔ پیٹرسن نے وزڈن انڈیا کے آرٹیکل کے رد عمل میں اس بات کا اعتراف کیا جس میں کہا تھا کہ پیٹرسن سے میچ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کی گئی ہیں اور ان پر 20 برس کی پابندی عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے میں نے کئی میڈیا رپورٹس دیکھیں جن میں میرا نام بھی گردش کر رہا تھا، یہ بات درست ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران ایک مشتبہ شخص نے مجھ سے فکسنگ کے سلسلے میں رابطہ کیا تھا تاہم میں نے انکار کر دیا تھا اور میں اس سلسلے میں پہلے ہی ساکا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر کو تفصیلات بتا چکا ہوں۔ واضح رہے کہ سیاہ فارم فاسٹ باؤلر ٹسٹوبے اور ایرون فنگیسو بھی تحقیقات کی زد میں ہیں تاہم دونوں پلیئرز کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی غلط کام میں ملوث نہیں۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 22:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :