ٹی 20ایشیاء کپ ،پاکستان نے سری لنکاکو6وکٹوں سے شکست دیدی

151رنزکاہدف گرین شرٹس نے چاروکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا سرفراز38 اور شرجیل 31رنزبناکرنمایاں رہے،چندیمل کے58اوردلشان کے ناقابل شکست73رنزٹیم کوشکست سے نہ بچاسکے

جمعہ 4 مارچ 2016 22:41

ٹی 20ایشیاء کپ ،پاکستان نے سری لنکاکو6وکٹوں سے شکست دیدی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) ٹی 20ایشیاء کپ کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکاکو6وکٹوں سے شکست دیدی،151رنزکاہدف گرین شرٹس نے آخری اوورکی دوسری گیندپرحاصل کرلیا،عمراکمل کو37گیندوں پر48رنزکی اننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا، سرفراز38 اور شرجیل 31رنزبناکرنمایاں رہے،چندیمل کے58اوردلشان کے ناقابل شکست73رنزٹیم کوشکست سے نہ بچاسکے۔

جمعہ کومیرپورڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو تلکارتنے دلشان اور دنیش چندیمل کی نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔تلکارتنے دلشان 56 گیندوں پر 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دنیش چندیمل نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد عامر اور محمد عرفان کی ابتدا میں اچھی بولنگ کے بعد سری لنکن بلے بازوں نے آف سپنر محمد نواز کے پہلے ہی اوور میں 18 رنز بنا کر رن بنانے کی رفتار بڑھائی۔ان کے علاوہ شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔محمد نواز سب سے مہنگے بولر رہے اور ان کے تین اوورز میں 38 رنز بنے۔

151رنزکے ہدف کیلئے شرجیل اورمحمدحفیظ نے اننگ کاآغازکیامحمدحفیظ14رنزبنانے کے بعدآؤٹ ہوگئے اس کے بعدسرفرازبیٹنگ کیلئے آئے جنہوں نے شرجیل کاساتھ دیاشرجیل نے24گیندوں پرپانچ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے31رنزکی اننگ کھیلی۔عمراکمل اورسرفرازنے محتاط انداز میں بیٹنگ کرکے تیسری وکٹ میں36رنزکی شراکت داری قائم کی،94کے مجموعے پرسرفراز38رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔

عمراکمل نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کرداراداکیا37گیندوں پرچارچوکو ں اوردوچھکوں کی مدد سے48رنزبناکرکولاسیکراکی گیندپرتشاراپریراکے ہاتھوں باؤنڈری پرکیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ شعیب ملک13اورافتخاراحمدبغیرکوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے پاکستان نے 151رنزکاہدف چاروکٹوں کے نقصان پر19.2اوورمیں حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے کولاسیکرا،جے سوریا،دلشان اورسری وردنے نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 22:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :