ورلڈ ٹی ٹونٹی ، علیم ڈار کی چابکدستی ،سستی کے مارے مساکاڈزا کو پوویلین بھجوا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 مارچ 2016 11:49

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، علیم ڈار کی چابکدستی ،سستی کے مارے مساکاڈزا کو پوویلین بھجوا دیا

ناگپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مارچ2016ء ) پاکستانی امپائر علیم ڈار کی گہری نگاہ نے زمبابوین بلے باز ہیملٹن مساکاڈزا کو پوویلین واپس جانے پر مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

ناگپور میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے راؤنڈ کے پہلے مقابلے کے تیسرے اوور میں زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا نے گیند مڈ آف کی جانب کھیل کر خراماں خراماں سنگل مکمل کی ، فیلڈر کی تھرو وکٹوں کو لگی لیکن ہانگ کانگ کے کسی کھلاڑی نے اپیل نہیں کی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو ریفر کردیا جہاں ری پلے میں واضح ہوگیا کہ مساکاڈزا نے گیند وکٹوں میں لگتے وقت بلا یا پیر زمین پر رکھنے میں سستی کی جس کے بعد انہیں رن آؤ ٹ قرار دیدیا گیا ۔

وقت اشاعت : 09/03/2016 - 11:49:08