آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نو آموز عمان نے آئرلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 مارچ 2016 22:55

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نو آموز عمان نے آئرلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا

دھرم شالا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مارچ2016ء ) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نو آموز عمان نے آئرلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا ۔ ہماچل پردیش کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 154رنز سکور کیے ، آئر لینڈ کی جانب سے ولسن 38جبکہ پورٹ فیلڈ اور سٹر لنگ 29،29رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ،عمان کی جانب سے انصاری نے 3جبکہ عامر اور خاور نے ایک ، ایک شکار کیا ۔

(جاری ہے)

155رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14رنز درکار تھے، پہلی گیند پر نوبال کے ساتھ چار رنز ملے جبکہ تیسری گیند پر بھی عامر علی نے چوکا لگایا تاہم وہ چوتھی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سورینسن نے پانچویں بال بھی نو بال کی جسے کیپر روکنے میں ناکام رہے او ر یوں عمان نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی ۔ عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 38، خاور علی نے 34، عامر علی نے 32جبکہ جتندر سنگھ نے 24رنز سکور کیے۔آئر لینڈ کی جانب اوبرائن ،میک مرائن اور سورسینسن نے 2،2جبکہ رینکن نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے عامر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 09/03/2016 - 22:55:35