ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:42

چنائی ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سوفی ڈیوائن 40 اور کپتان سوزی بیٹس 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ کیتھرین برنٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ ویمن نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سیرا ٹیلر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 51 رنز بنائے۔ لی تاہوہو اور سوزی بیٹس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 12/03/2016 - 13:42:12