اومانی فاسٹ باؤلر نے لستھ مالنگا کا باؤلنگ ایکشن اپنا لیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:32

اومانی فاسٹ باؤلر نے لستھ مالنگا کا باؤلنگ ایکشن اپنا لیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) اومانی ٹیم میں شامل بھارتی نژاد پیسر مونس انصاری سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کے انداز میں بولنگ کرکے مشہور ہوگئے، بھوپال سے تعلق رکھنے والے مونس کی خواہش تھی کہ وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے جو پوری نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

اب وہ حالیہ ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں خلیجی ٹیم کی جرسی زیب تن کیے ہوئے ہیں، انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف اوبرائن برادرز سمیت تین ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کو ٹھکانے لگاکر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، مونس کی بولنگ کا انداز مالنگا کے مشابہ ہے، جس کی بدولت انھیں شائقین میں زیادہ پذیرائی ملی ۔

وقت اشاعت : 12/03/2016 - 14:32:42