کاش کل کولکتہ میں قومی ترانہ میں پڑھتا:جنید جمشید

اتوار 20 مارچ 2016 19:52

کاش کل کولکتہ میں قومی ترانہ میں پڑھتا:جنید جمشید

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مارچ2016ء ) گزشتہ روز پاک بھارت مقابلے سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی کو دیکھ کر سابق گلوکار جنید جمشید نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جنید جمشید کا کہناتھا کہ کاش کل کولکتہ میں انہیں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے کا موقع ملا ہوتا ۔ یاد رہے کہ جنید جمشید بہت عرصے قبل گلوکاری چھوڑ چکے ہیں تاہم وقتا فوقتا ان کی نعتیں سامنے آتی رہتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 19:52:12