بھارت سے شکست، ناقص کاکردگی، پی سی بی کا شاہد آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ

اتوار 20 مارچ 2016 21:41

بھارت سے شکست، ناقص کاکردگی، پی سی بی کا شاہد آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت سے شکست ، انتہائی ناقص حکمت عملی اور فارم کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کافیصلہ کرلیا ہے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی بھارت کیخلاف ہار اور انتہائی ناقص کپتانی کے باعث پی سی بی شاہد آفرید ی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، آفریدی پہلے ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ شہریار خان بھی انہیں کپتانی سے ہٹانے کا اشارہ دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے ٹیم چاہے پہلے راؤنڈ سے باہر ہو جائے یا ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتے ہر حال میں موجود ہ سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا جائے گا ،پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی بھی سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کی پرفارمنس پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے ۔ کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی فارغ کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، ان کا کرکٹ بورڈ سے معاہدہ دورہ انگلینڈ کے بعد ختم ہوجائے گا جس کے بعد بورڈ میں ملکی یا غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کر نے پر غور جاری ہے اور کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات نہ ملنے کی صورت میں عاقب جاویدکو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 21:41:35