پی سی بی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد نئے کوچ کی تلاش کیلئے مشاورت شروع کر دی

پیر 21 مارچ 2016 13:14

پی سی بی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد نئے کوچ کی تلاش کیلئے مشاورت شروع کر دی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21مارچ2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد نئے کوچ کی تلاش کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کولکتہ میں موجود چیئر مین پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سابق کپتان وسیم اکرم سے مشاور ت کرکے نئے کوچ کے حوالے سے ان سے تجاویز لیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی قومی ٹیم کے موجود ہیڈ کوچ وقار یونس سے جون تک کا معاہدہ ہے تاہم چیئر مین پی سی بی شہریار خان پہلے ہی واضح الفاظ میں کہ چکے ہیں کہ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد کر لیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:14:01