پریمیئر لیگ فٹبال ، ساوٴتھ ایمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

منگل 22 مارچ 2016 16:43

پریمیئر لیگ فٹبال ، ساوٴتھ ایمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچز میں ساوٴتھ ایمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے۔انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ساوٴتھ ایمپٹن اور لیور پول کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ، لیورپول کھیل کے پہلے ہاف میں چھائی رہی اور حریف ٹیم کیخلاف دو گولز اسکور کر کے برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ کے دوسرے ہاف میں ساوٴتھ ایمپٹن کی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے تین گولز داغ کر میچ میں شاندار فتح حاصل کر لی۔ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 16:43:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :