پاکستانی ٹیم کی مدد کیلیے تیار ہوں: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 00:26

پاکستانی ٹیم کی مدد کیلیے تیار ہوں: وسیم اکرم
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا صبر کا پیمانہ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارگردگی کے بعد لبریز ہو گیا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ میں وسیم اکرم بورڈ کی وجہ سے نہیں پاکستان کی وجہ سے ہوں۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ میں ایسے افراد ہیں جنھوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ٹیم کا حال اسی طرح بُرا رہے۔ پی سی بی نئے کوچ کے بارے میں مشاورت کرنا چاہتا تھا۔ تاہم پی سی بی گورننگ بورڈ کے کچھ ارکان نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کی مشاورت سےکوچ بنا تو کارکردگی بہتر نہیں ہو گی۔ ان لوگوں کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اس بات سے ڈر رہے ہیں کہ کہیں میری وجہ سے پاکستان کی کرکٹ بہتر نہ ہو جائے۔
وقت اشاعت : 24/03/2016 - 00:26:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :