ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 24 مارچ 2016 11:04

چنائی ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20، جنوبی افریقہ نے سن لوس کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آئرلینڈ کو 67 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ آئرش ویمن ٹیم 157 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی، لیگ سپنر سن لوس نے 8 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں میچ کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چنائی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ تریشا چیٹی 35، لیزل لی 30 اور دنیشا ڈیونارائن 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ کم گراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بنا پائی۔ کلیری شلنگٹن نے 34 اور اسوبل جوئس نے 22 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی آئرش بیٹر دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکی۔ لیگ سپنر سن لوس نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی یہ دو میچ کھیل پر پہلی فتح ہے۔

وقت اشاعت : 24/03/2016 - 11:04:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :