ورلڈ ٹی ٹونٹی ، ویرات کوہلی جیت کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

اتوار 27 مارچ 2016 22:36

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، ویرات کوہلی جیت کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف جیت کے مرکزی کردار ویرات کوہلی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔

(جاری ہے)

موہالی میں جاری میچ میں 27سالہ ویرات کوہلی نے 51گیندوں پر 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 82رنز سکور کیے اور میچ کے اختتام پر جب کیمرو ں کا رخ ان کی جانب ہوا تو وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے روتے دکھائی دیئے ۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 22:36:14