ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، بھارت نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

شاندار بیٹنگ کرنے پر ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار

اتوار 27 مارچ 2016 23:22

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، بھارت نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شاندار بیٹنگ کرنے پر ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتوار کو موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا،بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن ہوا اور صرف 37 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سریش رائنا نے بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی اور صرف 49 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تاہم بعد میں یوراج سنگھ اور ویرات کوہلی نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، 94 کے مجموعی اسکور پر یوراج سنگھ 21 رنز بناکر آوٹ ہوگئے لیکن ویرات کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگزکا آغاز کیا اور 54 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد عثمان خواجہ 26 رنز بناکر آوٹ ہوئے جب کہ ایرون فنچ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان اسمتھ کوئی خواطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور صرف 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جس کے بعد گلین میکس ویل نے اور شین واٹس نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن میکس ویل زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 130 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم بعد شین واٹسن نے ٹیم کا اسکور 160 تک پہنچایا انہوں نے 16 گیندوں پر 18 رنز بنائے جس میں 2 چوکے بھی شامل ہیں۔

میچ میں شاندار کاکردگی پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 23:22:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :