امیتابھ بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں سنچری سکور کرتا دیکھنا چاہتے ہیں:کرس گیل

منگل 29 مارچ 2016 23:43

امیتابھ بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں سنچری سکور کرتا دیکھنا چاہتے ہیں:کرس گیل

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29مارچ2016ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن بھی انہیں بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں سنچری سکور کرتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31مارچ کو شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے کے لیے ممبئی میں موجود ہیں جہاں ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین بلے باز کرس گیل نے میچ سے پہلے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔

اس ملاقات کی تصویریں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے گیل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” کرس گیل مجھ سے ملنے گھر آئے ، مجھے علم نہیں تھا کہ وہ میرے مداح ہیں ، میں نے اپنی طرف سے انتہائی مہذب اور نرم خو ہوکر گفتگو کی،امیدہے کہ وہ میری اس گفتگو کا جواب بھارت کیخلاف میچ میں دیں گے ،ہاہا“۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کرس گیل نے بھی اپنی اور بگ بی کی تصویریں انسٹا گرام پر پوسٹ کرکے لکھا کہ ”امیتابھ کیا لیجنڈری اداکار ہیں ، مجھے بلانے اور میزبانی کا بہت شکریہ ، باس چاہتے ہیں کہ میں سیمی فائنل میں سنچری بناؤں تاہم بھارت جیتے ، میں سنچری سے زیادہ ویسٹ انڈیز کی جیت پسند کروں گا “ ۔

امیتابھ بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں سنچری سکور کرتا دیکھنا چاہتے ہیں:کرس گیل
وقت اشاعت : 29/03/2016 - 23:43:54