مارلن سمیولز کی غیر مہذبانہ حرکت پر غیر ملکی میڈیا برہم

پریس کانفرنس کے دوران دونوں پاؤں میز پر رکھ کر جواب دیتے رہے

پیر 4 اپریل 2016 14:48

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈین بلے باز مارلن سیمیولز کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں ان کی ایک حرکت پر غیر ملکی میڈیا برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو انگلینڈ کے خلاف فائنل مقابلے میں 85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم میں فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے مارلن سیمیولز جب پریس کانفرنس کرنے آئے تو صحافیوں کے سوال پوچھنے سے پہلے ہی انہوں نے انتہائی غیر مہذبانہ طریقے سے اپنے دونوں پاوٴں میز پر رکھ کر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے جس کا صحافیوں نے انتہائی برا منایا۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 14:48:01