ویسٹ انڈیز کی ٹائٹل جیتنے سے پہلے ٹیم میٹنگ کی باتیں سامنے آگئیں

اگر ہم خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں ہرا نہیں سکتی، ڈیون براؤو تمام کھلاڑیوں نے یہ تہیہ کر لیا کہ کچھ بھی ہو جائے وہ ورلڈکپ جیتنے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے، گفتگو

پیر 4 اپریل 2016 21:03

ویسٹ انڈیز کی ٹائٹل جیتنے سے پہلے ٹیم میٹنگ کی باتیں سامنے آگئیں

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ٹیم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کو اپنے گانے کے ساتھ رنگین بنانے والے ڈیوین براوو نے ٹیم میٹنگ میں ایسی بات کہی کہ تمام کھلاڑیوں نے ہر طرح کے معاملات ایک جانب رکھ کر یہ تہیہ کر لیا کہ وہ جیتیں گے اور ضرور جیتیں گے۔

ذرائع کیمطابق ڈیوین براوو نے ٹیم میٹنگ کے دوران کہا کہ اگر ہم خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں ہرا نہیں سکتی۔ براوو کا ایسا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے یہ تہیہ کر لیا کہ کچھ بھی ہو جائے وہ ورلڈکپ جیتنے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ میچ جیتنے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے 4 لگاتار چھکے مارنے والے کھلاڑی کارلوس برتھ ویٹ کے بارے میں کہا تھا کہ اپنے کیرئیر کا پہلا ورلڈکپ کھیلنے والے کھلاڑی کو فائنل میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ہم ٹی 20 کے اصل چیمپئن ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود کہ میگا ایونٹ سے قبل ہماری بہت تضحیک کی گئی، ہم پر جملے کسے گئے اور ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ ہم میگاایونٹ میں شریک ہیں لیکن انہی باتوں نے پوری ٹیم کو متحد کر دیا جس نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 21:03:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :