عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 اپریل 2016 22:02

عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل۔2016ء) قومی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی، کہتے ہیں کہ ان کے بارے میں جو خبریں آ رہی ہیں وہ ان کے متعلق بورڈ کے سامنے سب سچ بتائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بارے میں بڑی خبریں گردش کر رہی ہیں، سچ کیا ہے جلد وہ بورڈ کو بتائیں گے۔ ٹیم پرفارمنس کے متعلق قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلے اور یہ کہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کی کمی محسوس کریں گے۔ عمر اکمل نے سرفراز احمد کو ٹی 20 کی قیادت ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا ٹیم میں زبردست کنبی نیشن ہے، اس کا آئندہ فائدہ ہو گا۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 22:02:22