ایشین سنوکر چیمپئن شپ،پاکستانی کیوئسٹس آصف، سجاد اور بلال کا فاتحانہ آغاز،سہیل شہزاد کو شکست

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:08

ایشین سنوکر چیمپئن شپ،پاکستانی کیوئسٹس آصف، سجاد اور بلال کا فاتحانہ آغاز،سہیل شہزاد کو شکست

دوحہ ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) بتیسویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، محمدسجاد اور محمد بلال نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے، سہیل شہزاد کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو قطر میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں گروپ بی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فلسطین کے کیوئسٹ خالد کو با آسانی 4-0 فریمز سے زیر کر کے پہلی کامیابی حاصل کی، آصف کی جیت کا سکور 103-0، 85-15، 90-16 اور 77-19 رہا، آصف اپنے اگلے میچ میں آج اتوار کو میزبان قطر کے کیوئسٹ کے مدمقابل ہوں گے، گروپ سی میں پاکستانی کیوئسٹ محمدبلال نے شاندار کھیل کی بدولت حریف جنوبی کورین پلیئر منہو بیک کو 4-0 فریمز سے ہرا کر جاندار طریقے سے ایونٹ کا آغاز کیا، بلال کی جیت کا سکور 76-2، 104-2، 87-14 اور 69-37 رہا، بلال اگلے میچ میں آج اتوار کو قطر کے کیوئسٹ کے آمنے سامنے ہوں گے، گروپ ڈی میں پاکستان کے سہیل شہزاد کو ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ کے ہاتھوں 4-2 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شہزاد کو اگلے میچ میں عراقی کیوئسٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ گروپ جے میں پاکستان کے محمدسجاد نے حریف ہانگ کانگ کے پلیئر چی چنگ ہو کو 4-2 فریمز سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کی۔ سجاد کی جیت کا سکور 16-69، 63-18، 68-70، 52-3، 83-18 اور 60-30 رہا، سجاد اپنے اگلے میچ میں سری لنکن کیوئسٹ کے آمنے سامنے ہوں گے۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 22:08:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :